سکوت حسن میں بھی ایک افسانہ نظر آیا
سکوت حسن میں بھی ایک افسانہ نظر آیا
وہی ذکر وفا لیکن بعنوان دگر آیا
سر مژگاں لہو مثل چراغ رہ گزر آیا
بڑی مشکل سے اس دنیا کو انداز سحر آیا
نگاہ ناز میں بے حد فسون پردہ داری ہے
کہ اس محفل سے جو آیا نہایت بے خبر آیا
اسے خون شہیدان وفا کا معجزہ کہیے
زمانے تک شعور مسلک شام و سحر آیا
مزاج عشق کی خاطر ابھی دنیا نہیں بدلی
ترا جلوہ بہ قید ذوق ہر لحظہ نظر آیا
کہیں موج ستم شامل نہ ہو باد بہاری میں
ہمیں لرزیدہ لرزیدہ گلستاں بھی نظر آیا
کوئی سمجھے تو یہ معراج ہے درد رفاقت کی
مرے ہم راہ منزل تک غبار رہ گزر آیا
غم دل کی نگہبانی بہت دشوار ہے سیفیؔ
کہ ہر تازہ نفس احساس دل سے باخبر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.