سکوت شب میں اندھیروں کو مسکرانے دے
دلچسپ معلومات
(1969ء)
سکوت شب میں اندھیروں کو مسکرانے دے
بجھے چراغ تو پھر جسم و جاں جلانے دے
دکھوں کے خواب نما نیم وا دریچوں میں
وفور کرب سے تاروں کو جھلملانے دے
جلانا چاہے اگر چاہتوں کا سورج بھی
بدن کے شہر کو اس دھوپ میں جلانے دے
تو اپنے سنگ نما روح کے سفینے کو
غم وفا کے سمندر میں ڈوب جانے دے
مرے وجود میں کانٹوں کا ایک جنگل ہے
وہ اپنی ذات کے پھولوں میں کیوں سمانے دے
کسے خبر ہے کہ ہم دونوں اپنے قاتل ہیں
جو بے خبر ہیں انہیں چیخ کر بتانے دے
ہوں منتظر کہ کوئی آج آنے والا ہے
بقدر ذوق در و بام کو سجانے دے
گزرتے لمحوں کے ہم راہ ٹوٹتا ہے بدن
وصال یار کی لذت کا بار اٹھانے دے
میں پتھروں کی طرح چپ نہیں اے تیشہ بدست
وہ اور ہوگا تجھے ضرب جو لگانے دے
جب اپنے پاؤں میں زنجیر پڑ گئی ہے تو پھر
چلا تو جاتا نہیں گرد ہی اڑانے دے
بھٹک رہا ہوں بگولوں کے رنگ میں نقاشؔ
بدن تو خاک ہوا روح بھی جلانے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.