سلگ رہی ہے زمیں یا سپہر آنکھوں میں
سلگ رہی ہے زمیں یا سپہر آنکھوں میں
دھواں دھواں سا ہے کیوں تیرا شہر آنکھوں میں
کھلے دریچے کے باہر ہے کون سا موسم
کہ آگ بھرنے لگی سرد لہر آنکھوں میں
کہاں ہے نیند کہ ہم خواب دیکھیں امرت کا
جو شام گزری ہے اس کا ہے زہر آنکھوں میں
خفا ہوئے بھی کسی سے تو کیا کیا ہم نے
بہت ہوا تو رہا دل کا قہر آنکھوں میں
کوئی اتارنے بیٹھے تو ہاتھ جل جائے
کھنچی ہے اب کے وہ تصویر دہر آنکھوں میں
وہی ہے پیاس کا منظر وہی لہو قیصرؔ
ہنوز پھرتی ہے کونے کی نہر آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.