سلگتی آنکھوں میں محفل جما کے چھوڑ گیا
سلگتی آنکھوں میں محفل جما کے چھوڑ گیا
عجیب خواب تھا مجھ کو جگا کے چھوڑ گیا
ہماری پستیٔ دیوار کو ہے اس سے گلہ
ہوا کی زد پہ دیا کیوں جلا کے چھوڑ گیا
عجیب شخص تھا آیا تو ایک عالم تھا
گیا تو سب کو تماشا بنا کے چھوڑ گیا
میں گھر سے دشت جنوں کے سفر پہ نکلا تھا
تو پھر یہ کون ترے در پہ لا کے چھوڑ گیا
ہمیں کہ ہدیۂ جاں نذر دوست کرنا تھا
جنون شوق سر دار لا کے چھوڑ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.