سلگتی خواہشوں تلے ہمارے دل کا حال کیا
سلگتی خواہشوں تلے ہمارے دل کا حال کیا
دھواں دھواں ہو زندگی تو زیست کا مآل کیا
چلا جو قتل گاہ کو وہ زیر لب ہنسی لیے
تھی کیفیت یہ جذب میں تو خوف کا سوال کیا
نہ اس کی مثل ہے کوئی جمال لا زوال میں
نہاں ہے اندروں میں وہ تو اور کی مثال کیا
زمیں فلک ہوا پہاڑ رونق حیات ہیں
جہت جہت ہے بے مثال خلق کا کمال کیا
سنو ملا نہیں خدا کبھی مناظرہ سے بھی
فضول بحث کیا ہو اب مزید قیل و قال کیا
یقیں کا پھول کھل گیا تو روح بھی سنور گئی
خزاں کی جب ہوا چلی تو قلب کا جمال کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.