صلح کی حد تک ستم گر آ گیا
صلح کی حد تک ستم گر آ گیا
آئنے کی زد میں پتھر آ گیا
آگ تو سلگی تھی دامن کے قریب
آستیں کا سانپ باہر آ گیا
تیغ میں تھی جس کے دم سے آب و تاب
تیغ کی زد میں وہی سر آ گیا
دریا دریا پار ہونا تھا مجھے
بیچ میں کوئی سمندر آ گیا
دھوپ میں چلنے کی عادت ہے مجھے
ڈھل گئی جب دھوپ تو گھر آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.