سنا تو اے باغبان حال طبیعت گل
سنا تو اے باغبان حال طبیعت گل
نہ جانے کیوں آج ماتمی ہے نوائے بلبل
یہ ٹھیک ہے آدمی میں تھوڑا رہے توکل
مگر اسی کے سہارے زندہ رہے نہ بالکل
چراغ کب تک یہاں جلے گا یہ کون جانے
ہوا کی رفتار طے کرے گی جلے کہ ہو گل
میں جاؤں کیونکر نکل کے سہرہ سے راہ گلشن
نہ عالم رنگ بھائے مجھ کو نہ نکہت گل
طلوع ہوگی سحر دہان فلک سے آخر
وگرنہ تاریکی ہی ازل سے رہی تسلسل
یہ باعث بے رخی جو ناقدؔ سمجھ میں آیا
وہ خیر اندیشی ہی تھی مانا جسے تغافل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.