سناؤں کیا تجھے اے دوست ماجرا دل کا
سناؤں کیا تجھے اے دوست ماجرا دل کا
بہت عجیب رہا ہے معاملہ دل کا
کبھی یہ دل ہے ہمارا کبھی کسی کا ہے
نہ جانے کیسے بدلتا ہے فیصلہ دل کا
بہت ذہین بہت تیز ہے مگر پھر بھی
دماغ کر نہیں سکتا مقابلہ دل کا
کبھی کبھی جو ہمیں ہنس کے دیکھ لیتے ہو
بڑھا رہے ہو تم اس طرح حوصلہ دل کا
کرے گا مجھ پہ نچھاور وہ رحمتیں اپنی
جو حال دیکھ رہا ہے مرا خدا دل کا
وہی جنون وہی غم وہی تمنائیں
علاج کوئی ابھی تک نہ ہو سکا دل کا
یہ دھڑکنیں تو مقدر ہیں اس کی اے جاذبؔ
تمام عمر چلے گا یہ سلسلہ دل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.