Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سنے تو سارا جہاں جرأت نوا ہی نہیں

محمد افضل خان

سنے تو سارا جہاں جرأت نوا ہی نہیں

محمد افضل خان

MORE BYمحمد افضل خان

    سنے تو سارا جہاں جرأت نوا ہی نہیں

    فلک کو چیرنے والی کوئی صدا ہی نہیں

    طبیب عشق کے دعوے تمام جھوٹے ہیں

    کسی مریض پر اب تک اثر ہوا ہی نہیں

    اسی کے حکم سے ہوتے ہیں دور رنج و الم

    تو یعنی خالق کونین کی رضا ہی نہیں

    ہم اس کی ایک نظر سے فقط سنور جائیں

    مگر وہ خانہ خرابوں کو دیکھتا ہی نہیں

    شکایتیں تو تعلق کے دم پہ ہوتی ہیں

    پھر ان سے کیسا گلہ جن سے واسطہ ہی نہیں

    خوشی کے وقت سبھی دے گئے مبارک باد

    شدید غم میں کوئی شخص پوچھتا ہی نہیں

    لگی ہے ضرب یقیناً بہت شدید اس پر

    یہ شیشہ اتنی سہولت سے ٹوٹتا ہی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

    Register for free
    بولیے