سنے گا بات اپنی چل کوئی تو
سنے گا بات اپنی چل کوئی تو
ملے گا دشت میں پاگل کوئی تو
کوئی تو حال پوچھے گا ہمارا
کرے گا زخم کا ٹوٹل کوئی تو
ملے گی حوصلوں کی داد ہم کو
سفر نامہ پڑے گا کل کوئی تو
سبھی کے ہاتھ میں کنکر ہے لیکن
مچائے جھیل میں ہلچل کوئی تو
مری دیوانگی پر قیس بولا
ہمارے بعد ہے پاگل کوئی تو
سڑک پر کر رہی ہے دھوپ تانڈو
برسنا چاہئے بادل کوئی تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.