سننا چاہوں کبھی حالات سنانا چاہوں
سننا چاہوں کبھی حالات سنانا چاہوں
اس سے ملنے کے لئے روز بہانا چاہوں
کوئی حد ہے مری وحشت مرے پاگل پن کی
لمحہ لمحہ شب فرقت کا سہانا چاہوں
غم زمانے کے چلے آئیں مہاجر بن کر
اپنے اندر میں نیا شہر بسانا چاہوں
اس کے کوچے میں بھٹکنے سے بھی محروم ہوں میں
راستہ روک لے دنیا جو میں جانا چاہوں
سایۂ زلف کی پر کیف فضا میں محسنؔ
دو گھڑی چین سے سونے کا بہانا چاہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.