سنسان راستے نہ تھے ویران گھر نہ تھے
سنسان راستے نہ تھے ویران گھر نہ تھے
جب ہم تھے شہر میں تو یہ شام و سحر نہ تھے
اللہ رے یہ عالم غربت یہ بے بسی
ہم بیکسوں کے جیسے کبھی اپنے گھر نہ تھے
ظلمت شکن جنوں کے اجالے گواہ ہیں
ہم تھے نوید صبح تلاش سحر نہ تھے
سمٹیں تو مشت خاک ہیں پھیلیں تو کائنات
ادراک سے بلند کب آشفتہ سر نہ تھے
ہم کو مٹا سکا نہ کسی عہد کا یزید
ہم صدق تھے فسانۂ نا معتبر نہ تھے
زنداں ہے یا فصیل چمن کس کو ہوش تھا
تاریک شہر تھا کہیں دیوار و در نہ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.