سنتے ہیں کہ غالبؔ کے طرف دار بہت ہیں
سنتے ہیں کہ غالبؔ کے طرف دار بہت ہیں
دنیا میں قلم کم ہیں قلم کار بہت ہیں
پھر صبح نئی آئے گی آثار بہت ہیں
دنیا میں ابھی صاحب کردار بہت ہیں
شہرت کے سفر میں ہو تو یہ دھیان میں رکھنا
چڑھتے ہوئے سورج کے پرستار بہت ہیں
دل اور جگر جس کا سیاہی پہ ہے مائل
اس شخص کے جوتے بھی چمکدار بہت ہیں
معیار ہی فن کار کا بنتا ہے حوالہ
ورنہ مرے دیوان میں اشعار بہت ہیں
اخلاص سے عاری ہوں تو کس کام کے احباب
مخلص ہوں اگر دوست تو دو چار بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.