سرخ روشنی لے کر آفتاب آئے گا
سرخ روشنی لے کر آفتاب آئے گا
اس زمیں کے آنگن میں انقلاب آئے گا
حق نہیں ملا جن کو اب ملے گا حق ان کو
مفلسوں کے دامن میں ماہتاب آئے گا
چھین کر کے لے لیں گے حاکموں سے حق اپنا
مفلسوں کے بچوں پر بھی شباب آئے گا
پیر میں تمہارے یہ جوتیاں بھی ڈالیں گے
صبر تھوڑا سا کر لو انتخاب آئے گا
دھن کے ہیں پجاری جو رو کے گڑگڑائیں گے
ان کے خاندانوں پہ جب عذاب آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.