سستا رہا ہوں میں ابھی ہلکان تو نہیں
سستا رہا ہوں میں ابھی ہلکان تو نہیں
یہ زندگی ہے اتنی بھی آسان تو نہیں
اے کاش اتفاق سے مل جائے وہ مگر
اس حسن اتفاق کا امکان تو نہیں
اے مستقل اداسی نہ مجھ میں قیام کر
ویران ہوں پر اتنا بھی ویران تو نہیں
اے دوست کیسے تجھ سے میں کرتا کوئی گلہ
اپنے کیے پہ میں بھی پشیمان تو نہیں
اک دوسرے پہ مرنے کے وعدے تو ہیں مگر
اک دوسرے پہ کوئی بھی قربان تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.