سورج اگرچہ تجھ کو بتاتا نہیں ہوں میں
سورج اگرچہ تجھ کو بتاتا نہیں ہوں میں
دن میں بھی اب چراغ بجھاتا نہیں ہوں میں
آوارگان دشت کا کرتا ہوں احترام
نقش قدم کسی کے مٹاتا نہیں ہوں میں
لب پر مچلتے رہتے ہیں میرے کئی سوال
لیکن کوئی سوال اٹھاتا نہیں ہوں میں
آتا ہے رشک اس کو مری زندگی پہ بس
جس کو بھی اپنے درد سناتا نہیں ہوں میں
میں بے تکلفی کا بھی قائل تو ہوں مگر
دیوار احترام گراتا نہیں ہوں میں
رکھا ہوا ہے دل میں ترے غم کو اس طرح
اس میں کسی کا غم بھی ملاتا نہیں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.