سورج کے ساتھ ڈوب گیا انتظار بھی
سورج کے ساتھ ڈوب گیا انتظار بھی
کتنا کریم ہے مرا پروردگار بھی
اچھا ہے خود ہی توڑ دوں میں رشتۂ امید
کب جانے کون چھین لے یہ اختیار بھی
لو آج دور ہو گئیں خوش فہمیاں مری
دینے لگا فریب مرا اعتبار بھی
اس نے تمام عمر مجھے بے وفا کہا
لیکن تمام عمر رہا مجھ سے پیار بھی
اندھے کنویں میں ڈال دے سورج مکھی کا پھول
پھر چاندنی سے چھین لے نقش و نگار بھی
شاداب کھیتیاں ہیں فرشتے لئے ہوئے
دریا کی لہر آ کبھی دریا کے پار بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.