سورج کی میزان لئے ہم، وہ تھے برف کی باٹ لئے
سورج کی میزان لئے ہم، وہ تھے برف کی باٹ لئے
اس حالت میں ہم دونوں نے اپنے جیون کاٹ لئے
ایک ہی گھر میں رہتے تھے ہم لیکن دونوں انجانے تھے
جب اس کا احساس ہوا تو اپنے رستے پاٹ لئے
کوئی گاہک مل جاتا تو اچھی قیمت مل جاتی
بیچ خریداروں کے تھے ہم اپنے ہنر کی باٹ لئے
راجاؤں کا دور گیا اور ساتھ زمیں داری بھی گئی
لیکن گاؤں کا مکھیا جیتا ہے نوابی ٹھاٹ لئے
اعظمؔ اس وحشی دنیا میں ہم نے یہ بھی دیکھا ہے
خون بہا جو اپنوں کا وہ خون اپنوں نے چاٹ لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.