سورج کی تیز دھوپ کا امکاں تلاش کر
سورج کی تیز دھوپ کا امکاں تلاش کر
جلتی زمیں پہ زیست کا ساماں تلاش کر
شاید کہ تیری روح کو آرام مل سکے
آبادیوں کو چھوڑ بیاباں تلاش کر
یہ کہہ کہ اس نے دھوپ میں دم توڑ ہی دیا
لاشوں کے اس ہجوم میں انساں تلاش کر
میری طرح زمانے میں کچھ اور بھی تو ہیں
ان کو بھی اے کشاکش دوراں تلاش کر
احساس کی جوان خراشوں کو بھول کر
بے چین اپنی روح کا درماں تلاش کر
خود پہلے آئنے کے مقابل کھڑا تو ہو
پھر بعد میں تو اوروں کے عصیاں تلاش کر
چٹکی سے نوچ ڈال یہ پیشانیوں کے پھول
جھوٹے نمازیوں میں مسلماں تلاش کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.