سورج کو اندھیروں سے نکلنے نہیں دیتے
سورج کو اندھیروں سے نکلنے نہیں دیتے
کچھ لوگ سیہ رات کو ڈھلنے نہیں دیتے
پتھر کی طرح راہ میں اڑ کر وہ کھڑے ہیں
خود چلتے نہیں اوروں کو چلنے نہیں دیتے
مٹھی میں جکڑ رکھا ہے ہر موج رواں کو
بیتاب سمندر کو اچھلنے نہیں دیتے
کر دیتے ہیں پابند کتاب اور قلم کو
فرسودہ روایات بدلنے نہیں دیتے
جو ناگ پھنی دل میں اگاتے ہیں وہی لوگ
پھل دار شجر پھولنے پھلنے نہیں دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.