تا حد بینائی اندر باہر حور
تا حد بینائی اندر باہر حور
یہ کیسا منظر ہے منظر منظر حور
میں کیسے جنت کے بالا خانے میں
کیا کوئی بتلا سکتی ہے آ کر حور
دل کے ساتوں دریا میٹھے فرما کر
خواب سے واپس ہو جاتی ہے اکثر حور
تیرے پاؤں کی دھول کے صدقے سرخ گلاب
چاند ستارے اور بہتر سے بہتر حور
مفتیٔ عشق نے یہ فتویٰ فرمایا ہے
اس کی جھوٹی ہر تعریف پہ ستر حور
اس کے یہاں تبلیغ تو ہے تخلیق نہیں
یعنی اس کے سب شعروں کا محور حور
کسی نے کیا تصویر بنائی ہے طاہرؔ
جسم برہنہ ساحل اور سمندر حور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.