تعظیم آرتی کی ہے آدر اذاں کا ہے
تعظیم آرتی کی ہے آدر اذاں کا ہے
دنیا میں یہ کمال تو ہندوستاں کا ہے
گندی سیاستوں نے بہاروں کو کھا لیا
موسم ہمارے گاؤں میں اب بھی خزاں کا ہے
ناحق ہی دشمنوں کو یہ الزام دے دیا
گلشن اجاڑنے کا جتن باغباں کا ہے
تم زلزلوں کے خوف سے واقف نہیں رہے
اتنا غرور آج یہ اونچے مکاں کا ہے
عنوان جو ہماری کہانی کا تھا کبھی
کردار اب وہ اور کسی داستاں کا ہے
ارشدؔ نہیں ہے کوئی گلہ غیر سے ہمیں
غدار ہے تو کوئی اسی کارواں کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.