طائر دل جو ترا دھیان پکڑ لیتا ہے
طائر دل جو ترا دھیان پکڑ لیتا ہے
چونچ میں تخت سلیمان پکڑ لیتا ہے
میرے اندر بھی کوئی شخص ہے رہتا ایسا
چپ رہوں تو وہ گریبان پکڑ لیتا ہے
جب دل و جاں لئے آتا ہوں گلی میں تیری
کون ہے جو مرا سامان پکڑ لیتا ہے
پوچھ لیتا ہوں اگر پیار ہے کتنا مجھ سے
اٹھ کے ہاتھوں میں وہ قرآن پکڑ لیتا ہے
یوں تو منزل مری لاہور ہے لیکن رہ میں
گوجرانوالہ ہے جو مہمان پکڑ لیتا ہے
وصل لمحوں میں ہے آسان محبت کرنا
ہجر میں قیس بھی ہو کان پکڑ لیتا ہے
لوٹتا ہوں تو سسکتے ہیں دریچے سارے
آگے بڑھتا ہوں تو دربان پکڑ لیتا ہے
محو ہو جاؤں جو میں مصر کے جلووں میں کبھی
میرا دامن مرا کنعان پکڑ لیتا ہے
جب بھی ملتا ہے مجھے اذن رہائی ساگرؔ
پھر مجھے گوشۂ زندان پکڑ لیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.