تاروں کی اترتی ہے ڈولی اور چاندنی دلہن ہوتی ہے
تاروں کی اترتی ہے ڈولی اور چاندنی دلہن ہوتی ہے
جس رات میں دو دل ملتے ہیں وہ رات سہاگن ہوتی ہے
جب دل سے دل مل جاتے ہیں تو کیا کیا گل کھل جاتے ہیں
کچھ غیر گلے لگ جاتے ہیں کچھ اپنوں سے ان بن ہوتی ہے
جلتے ہیں جہاں والے لو جلیں ہم راہ وفا میں ساتھ چلیں
دنیا کو چھوڑو دنیا تو دل والوں کی دشمن ہوتی ہے
صورت مری آنکھوں میں دیکھو کیا دیکھ رہے ہو آئینہ
جس آنکھ میں کوئی بس جائے وہ آنکھ بھی درپن ہوتی ہے
بس ان کے لئے ہی رات اور دن دل میرا دھڑکتا ہے لیکن
جب سامنے وہ آ جاتے ہیں تیز اور بھی دھڑکن ہوتی ہے
تم بن یہ بہاروں کا موسم لگتا ہے مجھے پت جھڑ کی طرح
تم ساتھ رہو تو ہر اک رت میرے لئے ساون ہوتی ہے
تصویر ہو تیری جب دل میں غم دل کے قریب آئے کیسے
میں یاد تجھے کر لیتا ہوں جب کوئی بھی الجھن ہوئی ہے
نکھرے تو بنے اک تاج محل پھیلے تو خوشبو اور غزل
لیکن جو سمٹتی ہے چاہت محبوب کا دامن ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.