تاروں سے میری مانگ سجا جاؤ کسی روز
تاروں سے میری مانگ سجا جاؤ کسی روز
آؤ تو نہ جانے کے لئے آؤ کسی روز
اظہار کو الفاظ میں ڈھالو تو کسی دن
آنکھوں میں جو ہے ہونٹوں سے کہہ جاؤ کسی روز
مہکیں تو کبھی ادھ کھلے جذبات کی کلیاں
آغوش محبت میں سما جاؤ کسی روز
اڑتے ہوئے لمحوں سے پکڑ کر کوئی جگنو
تاریکئ شب نور سے بھر جاؤ کسی روز
پھر ساتھ گزارے ہوئے لمحات پلٹ آئیں
پھر جنت گم گشتہ دکھا لاؤ کسی روز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.