تب بھی جذبوں میں یہ ہی شدت تھی
تب بھی جذبوں میں یہ ہی شدت تھی
جب یہاں رات اور وحشت تھی
ہائے جو لٹ گئی ہے خواہش میں
یار وہ روح نیک سیرت تھی
زندگی سے گلہ نہیں کوئی
زندگی وارث اذیت تھی
اور باتوں کا ہم کو کیا معلوم
ہاں مگر آپ سے محبت تھی
اور کوئی نہیں تھا میرا وہاں
بس تری یاد ہی سے نسبت تھی
آئنے میں بھی ایک آئنہ تھا
یعنی صورت میں ایک صورت تھی
اس لیے بھی اڑان بھر نہ سکی
خاک سے اس بدن کو دہشت تھی
اور کچھ کب تھا ان خیالوں میں
اک جہنم تھا ایک جنت تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.