تب کے کیا حاصل وفا ہوگا
تب کے کیا حاصل وفا ہوگا
عشق جب طالب سزا ہوگا
میں ہی شاید نہ سن سکا یا رب
اس نے کچھ تو مجھے کہا ہوگا
خود پرستی ہو جس کی فطرت میں
وہ تو بے شرم بے حیا ہوگا
پھر محبت نہ کرنا چاہو گے
میرا فسانہ گر سنا ہوگا
غم مرے ساتھ تھا ہمیشہ سے
اب کے وہ بھی ذرا خفا ہوگا
خواہشیں اور بڑھتی جائیں گی
کیا یہی حاصل دعا ہوگا
کس کہ آہٹ سنائی دیتی ہے
زخم شاید کوئی نیا ہوگا
تھی اسی دم پہ تھوڑی رعنائی
اب خیال اس کا بھی گیا ہوگا
کیسا ہر سمت یہ اندھیرا ہے
چاند شاید بجھا بجھا ہوگا
کیا کہا ظلم اس کی فطرت ہے
اس کو جانے دے وہ خدا ہوگا
آندھیوں کو بھی کر رہا روشن
کیسا وہ سرپھرا دیا ہوگا
موت جس کو لگے ہے دشمن سی
ہر گھڑی ڈر کے وہ جیا ہوگا
موت کا خوف وہ نہیں رکھتا
ایک لمحہ بھی جو جیا ہوگا
اپنی ہستی مٹا سکوں نادمؔ
اس سے بڑھ کر جنون کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.