طبیعت ان پہ مائل ہو گئی ہے
طبیعت ان پہ مائل ہو گئی ہے
الٰہی کیسی مشکل ہو گئی ہے
نگاہ ناز اپنا کام کر کے
دل مضطر سے غافل ہو گئی ہے
اگر تم سن سکو تو داستاں اب
بیاں کرنے کے قابل ہو گئی ہے
یہ تم نے درد کیا بخشا ہے گویا
مجھے معراج حاصل ہو گئی ہے
ضیاؔ جب سے ملا ہے غم کسی کا
بڑی تسکین حاصل ہو گئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.