تڑپ حیات میں باہم رہے تو بات بنے
تڑپ حیات میں باہم رہے تو بات بنے
خوشی کے ساتھ اگر غم رہے تو بات بنے
سجا کے دیکھ لو محفل ہزار رنگوں سے
تمہارے ساتھ اگر ہم رہے تو بات بنے
یہ مانا کہ مجھے رونے کا کچھ شعور نہیں
مگر یہ آنکھ ذرا نم رہے تو بات بنے
تمہارے لمس میں چارہ گری سہی لیکن
تمہارے ہاتھ میں مرہم رہے تو بات بنے
انا پسند بلندی پہ آ کے بھول گئے
اگر کمان ذرا خم رہے تو بات بنے
ذرا سا تلخ ہو لہجہ تو کوئی بات نہیں
اگرچہ لفظ ملائم رہے تو بات بنے
مری نگاہ کہاں تک جواب دے گی اذانؔ
تری نگاہ یہ مبہم رہے تو بات بنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.