تڑپتے دل کو کافی ہے بس اتنا واہمہ رکھنا
تڑپتے دل کو کافی ہے بس اتنا واہمہ رکھنا
بچھڑنے والا لوٹے گا ہمیشہ حوصلہ رکھنا
چلے جائیں گے ہم بھی دوستو دنیائے فانی سے
فقط اتنی گزارش ہے دعا کا سلسلہ رکھنا
کہ ہم بد بخت لوگوں میں بس اک یہ ہی برائی ہے
دعائیں دیر سے لگتی ہیں جانی حوصلہ رکھنا
تمہیں خوشیاں مبارک ہوں ہمارے غم زیادہ ہیں
تمہیں تلقین ہے اتنی کہ ہم سے فاصلہ رکھنا
کہ پانی جتنا گدلا ہو بجھا دیتا ہے آتش کو
ہمارے جیسوں سے بھی یار تھوڑا واسطہ رکھنا
بچھڑ کر تم کہیں ملنا تو ہنس کر بات کر لینا
بجز اس کے نہیں کوئی ہمیں بھی رابطہ رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.