تڑپتے ہیں غم فرقت میں تڑپایا نہیں کرتے
تڑپتے ہیں غم فرقت میں تڑپایا نہیں کرتے
محبت کرنے والے غم سے گھبرایا نہیں کرتے
چلے آؤ محبت میں تکلف کیا ضروری ہے
تم اپنے ہو تو پھر اپنوں سے شرمایا نہیں کرتے
محبت میں متاع جان و دل ہے اے مرے ہمدم
جو جان زندگی ہو اس سے کترایا نہیں کرتے
یہ قسمیں اور وعدے پیار الفت کے نبھائیں گے
یقیناً ہم کبھی جھوٹی قسم کھایا نہیں کرتے
سلیمؔ اپنا تو شیوہ ہے محبت کرنے والوں کو
گلے بڑھ کر لگا لیتے ہیں ٹھکرایا نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.