تڑپتی بجلیوں سے تیرہ سامانی نہیں جاتی
تڑپتی بجلیوں سے تیرہ سامانی نہیں جاتی
چمن اس طرح اجڑا ہے کہ ویرانی نہیں جاتی
ضرورت ہے کسی موسیٰ کی پھر ایمن کی وادی میں
وہ یوں آواز دیتے ہیں کہ پہچانی نہیں جاتی
تری تصویر کیا دیکھی کہ خود تصویر بن بیٹھے
ہمارے دیدۂ حیراں کی حیرانی نہیں جاتی
نئے ساغر نیا ساقی نیا انداز مے خانہ
قدامت کی یہاں اب بات کچھ مانی نہیں جاتی
بجز تخریب انساں کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا
زمیں سے اس لئے تخریب سامانی نہیں جاتی
خوشامد کی ہوا میں پھول سب چننے لگے ساقیؔ
در گلچیں کی تم سے خاک بھی چھانی نہیں جاتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.