تغیراتی کمال ہونے میں دن لگیں گے
تغیراتی کمال ہونے میں دن لگیں گے
ہمیں دوبارہ بحال ہونے میں دن لگیں گے
ہم اتنی جلدی کبھی کسی پر کھلے نہیں ہیں
تمہیں ہمارا ملال ہونے میں دن لگیں گے
ابھی ابھی تو جدا ہوئے ہو ابھی کہاں یہ
ہمارے بارے سوال ہونے میں دن لگیں گے
ہماری آنکھیں تو رتجگوں نے کرید ڈالیں
تمہاری آنکھوں کو لال ہونے میں دن لگیں گے
یہ جسم بے حس ہے یار لیکن مرا نہیں ہے
سنو ابھی انتقال ہونے میں دن لگیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.