طے ہے اب راہ محبت سے گزرنا میرا
طے ہے اب راہ محبت سے گزرنا میرا
پھر اسی راہ میں خوشبو سا بکھرنا میرا
اب بھی زندہ ہیں کہیں مجھ میں وہ پہلی سی میں
ہو تری بات تو دھیمے سے مکرنا میرا
تھا یقیں دل کو تم آؤ گے منانے مجھ کو
پھر وہ ہر غم پہ رکنا وہ ٹھہرنا میرا
کیفیت ہے یہ عجب سی ہے عجب سا عالم
بس تمہیں سوچ کے ہر پل ہے سنورنا میرا
اب کوئی خوف نہیں اس سے بچھڑ جانے کا
کتنی حیرت سے وہ دیکھے ہے نہ ڈرنا میرا
کیا یہ وحشت ہے جنوں ہے کہ فسوں ہے کیا ہے
چاہنا ٹوٹ کے پھر یوں ہی بپھرنا میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.