تجدید لتفات کا امکاں نہیں رہا
تجدید لتفات کا امکاں نہیں رہا
عیش و نشاط زیست کا ساماں نہیں رہا
اک ایک کر کے دل کے سب ارمان مٹ گئے
صد شکر دل میں اب کوئی ارماں نہیں رہا
فصل بہار آ کے بھی کیا گل کھلائے گی
وہ گل نہیں رہے وہ گلستاں نہیں رہا
دینے لگی ہے موت مرے در پہ دستکیں
اب زندگی کا مجھ پہ کچھ احساں نہیں رہا
ہندو بھی اپنے دھرم کے رستے سے ہٹ گئے
ایماں پرست کوئی مسلماں نہیں رہا
دیتا تھا جو حیات وفا کو تسلیاں
وہ غم بھی زندگی کا نگہباں نہیں رہا
جینے کا ولولہ ہے نہ کھٹکا ہے موت کا
اب امتیاز ساحل و طوفاں نہیں رہا
ایسا ہے کون جس کو ہمیشہ خوشی ملی
ایسا بھی کوئی ہے جو پریشاں نہیں رہا
گوہرؔ یہ اضطراب شب و روز ہے فضول
کیا اعتبار رحمت یزداں نہیں رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.