کہے جاتے ہیں وہ ایسا نہیں ہے
کہے جاتے ہیں وہ ایسا نہیں ہے
سکوں دل کو مگر ہوتا نہیں ہے
نہیں ایسا نہ تھا ویسا نہیں ہے
بہانہ پر کوئی اچھا نہیں ہے
ہر اک کے مسئلے ہیں اس جہاں میں
تمہارا مسئلہ عنقا نہیں ہے
بجز طفلی جوانی اور پیری
یہاں رستہ کوئی چوتھا نہیں ہے
ترے چہرے کی یہ جو تمکنت ہے
پریشاں دل ہے یہ گہنا نہیں ہے
گھٹا آنکھوں کے نیچے گھل رہی ہے
تھکن سے حسن بھی بچتا نہیں ہے
نہ حیراں ہو جو پانی گھر میں اترے
بجز پستی کے یہ بہتا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.