تجربہ یہ ہمیں سکھاتا ہے
تجربہ یہ ہمیں سکھاتا ہے
اچھا ہو یا برا سب اچھا ہے
زیست اور جسم کا یہ رشتہ ہے
ایک راجہ ہے اک پیادہ ہے
دھرتی اور آسماں نہیں ملتے
ان کا ملنا نظر کا دھوکہ ہے
آنکھ میں سرخ کچھ لکیریں ہیں
جو ترے غم کا صاف نقشہ ہے
با خدا پڑھ کے آنکھ رو دے گی
محض مصرع نہیں یہ نوحہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.