تکمیل ہونے والا ہے ایوان شاعری
تکمیل ہونے والا ہے ایوان شاعری
مجھ پر ہوا عجیب ہی باران شاعری
تیرے خیال و خواب کی دنیا سجائی ہے
کمرے میں بس یہی تو ہے سامان شاعری
شہوت پرست لوگوں کا قبضہ ہے ہر طرف
یوں ہو رہا ہے چاک گریبان شاعری
محبوب تیرے شوق میں لکھا ہے سب کلام
گزرے تری نظر سے بھی دیوان شاعری
جامیؔ نظیریؔ رومیؔ و بیدلؔ کو پڑھ کے دیکھ
لبریز خوشبوؤں سے ہے گلدان شاعری
سیف الملوک رومیؔٔ کشمیر نے لکھی
چنبے کی بوٹی لکھ گیا سلطان شاعری
سب کو سخن کا رزق میسر نہیں رضاؔ
ہر شخص کے لئے نہیں میدان شاعری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.