تلاش یار میں نکلے تو یاد گھر نہ رہا
تلاش یار میں نکلے تو یاد گھر نہ رہا
وہ شوق دید کہ اندازۂ سفر نہ رہا
ہوئیں بشارتیں ہجرت کی جب پرندوں کو
تو ان کے دل میں بدلتی رتوں کا ڈر نہ رہا
ستم ظریفئ تہذیب نو ترے قرباں
کوئی بھی شخص زمانے میں معتبر نہ رہا
فلک سے اترے گا ہم پر تمازتوں کا عذاب
اگر زمیں پہ کہیں سایۂ شجر نہ رہا
انہیں کے پاس ہیں اب بھی وسائل تعمیر
جنہیں سلیقۂ تزئین بام و در نہ رہا
اسدؔ کا اور زمانہ تھا اب تو مجنوں پر
کسی نے سنگ اٹھایا تو یاد سر نہ رہا
اسی خدا سے ہے امید مغفرت اے سوزؔ
کہ جس کا خوف ترے دل میں عمر بھر نہ رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.