تلخ حالات میں جینے کا سبب ہوتے ہیں
تلخ حالات میں جینے کا سبب ہوتے ہیں
خط جو چھپ چھپ کے لکھے جائیں عجب ہوتے ہیں
کوئی احساس کی گہرائی سے محسوس کرے
اک نہ اک زخم لیے روح میں سب ہوتے ہیں
ان اندھیروں سے نہ خائف ہو کہ کچھ وقت کے بعد
یہ اندھیرے ہی اجالے کا سبب ہوتے ہیں
آؤ کوشش تو کریں گتھیاں سلجھانے کی
مسئلے کیسے بھی ہوں غور طلب ہوتے ہیں
بس یہی سوچ کے دیتا ہوں تسلی دل کو
اختلافات بھی رشتوں کے سبب ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.