ٹلنے کے نہیں اہل وفا خوف زیاں سے
ٹلنے کے نہیں اہل وفا خوف زیاں سے
یہ بحث مگر کون کرے اہل زماں سے
رگ رگ میں رواں بحر فغاں چڑھ گیا لیکن
ویرانیٔ جاں کم تو ہوئی ذکر بتاں سے
روغن نہ سفیدی نہ مرمت سے ملے گا
اک پاس مراتب کہ گیا سب کے مکاں سے
آزار و مصیبت سے علاقہ ہے پرانا
رشتہ ہے قدیمی مرا فریاد و فغاں سے
گھاؤ بھی ذرا تاک کے یاروں نے لگائے
کچھ دل کو بھی نسبت تھی بہت نوک سناں سے
اک گوشۂ دل اس کو دکھانے کا نہیں یہ
محرم نہیں کرنا اسے اک سر نہاں سے
سرسبز رہے زخم جنوں جس کی بدولت
اک ربط تو قائم ہے عدوئے دل و جاں سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.