Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تلوار کھینچتے ہوئے پایا گیا مجھے

غلام مرتضی راہی

تلوار کھینچتے ہوئے پایا گیا مجھے

غلام مرتضی راہی

MORE BYغلام مرتضی راہی

    تلوار کھینچتے ہوئے پایا گیا مجھے

    قاتل بنا کے ہوش میں لایا گیا مجھے

    میرا ہی خون تھا جو پلایا گیا مجھے

    جب سیر ہو گیا تو بتایا گیا مجھے

    کیا شہر تھا کہ رکتے ہی اک بھیڑ لگ گئی

    فوراً ہی راستے سے ہٹایا گیا مجھے

    اک دوسرے کو دیکھ نہ سکتے تھے راستے

    دونوں کے درمیان بسایا گیا مجھے

    ڈوبے ہوئے مکان کی چھت پر کھڑا تھا میں

    منظر میں نقش آب دکھایا گیا مجھے

    ساحل پہ لا کے راستہ اس پار ہو گیا

    دریا میں ڈوبنے سے بچایا گیا مجھے

    اک روز میری حد کا تعین کیا گیا

    پھر ایک روز حد سے بڑھایا گیا مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے