تمام بغض عداوت چھپا کے لہجے میں
تمام بغض عداوت چھپا کے لہجے میں
وہ بولتا ہے کسی رہنما کے لہجے میں
عجیب کرب و بلا ہے فضا کے لہجے میں
یہ کون چیخ پڑا ہے دعا کے لہجے میں
دلوں میں گرمئ احساس دے گئی سب کے
کچھ ایسی بات کہی ہے دعا کے لہجے میں
نہ جانے خلق خدا کس حساب میں رکھ لے
وہ بولتا ہے بہت آشنا کے لہجے میں
یہ کیسی بوئے عداوت تمام پھیل گئی
یہ کیسا زہر گھلا ہے ہوا کے لہجے میں
وہ سخت دل ہے مگر سخت بھی نہیں اتنا
ذرا جو بات کرو التجا کے لہجے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.