Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمام دن مجھے کیف شراب رہتا ہے

عالمگیر خان کیف

تمام دن مجھے کیف شراب رہتا ہے

عالمگیر خان کیف

MORE BYعالمگیر خان کیف

    تمام دن مجھے کیف شراب رہتا ہے

    بلند چار پہر آفتاب رہتا ہے

    کھلا یہ وعدۂ فردا اے حشر سے ہم کو

    کہیں بھی حسن میان نقاب رہتا ہے

    ترے گلے کو کہوں کس طرح بہشت اے حور

    یہاں تو جان پہ ہر دم عذاب رہتا ہے

    وہ عاشقوں کو برابر کہاں سمجھتے ہیں

    کسی پہ لطف کسی پر عتاب رہتا ہے

    تری تلاش میں جو کوئی سریع السیر

    کب ایک جا صفت ماہتاب رہتا ہے

    غرور بدر کو کیا ہو کمال پر اپنے

    جہاں میں کس کا ہمیشہ شباب رہتا ہے

    مری طرف سے وہ کروٹ بدل سکے سوتے میں

    وصال میں بھی مجھے اضطراب رہتا ہے

    غش آتے ہیں مجھے پیہم فراق ساقی میں

    عوض شراب کے خم میں گلاب رہتا ہے

    زمانۂ وصل تو فرقت بھی کوئی دم کی ہے

    ہر ایک شے کو یہاں انقلاب رہتا ہے

    تمہاری عارض رنگیں کو جب سے دیکھا ہے

    چمن میں زرد گل آفتاب رہتا ہے

    وہ بحر حسن ہے جیسے کنارہ کش ہم سے

    دم اپنی آنکھوں میں شکل حباب رہتا ہے

    مرا شباب کا پیری میں بھول جاتا ہے

    سحر کو یاد بھلا کب یہ خواب رہتا ہے

    ہوش جس کے ہی دیر و حرم میں لوگوں کو

    ہمارے دل میں وہ خانہ خراب رہتا ہے

    وصال میں ہو مزہ کیوں نہ بادہ خواری کا

    ہمیں لحاظ نہ ان کو حجاب رہتا ہے

    یہ دور بادہ ہے امسال بزم عالم میں

    کہ دست کیفؔ میں جام شراب رہتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے