تمام فلسفے باطل بنا دئے گئے ہیں
تمام فلسفے باطل بنا دئے گئے ہیں
اور اہل علم بھی قاتل بنا دئے گئے ہیں
عقیدہ اوڑھنے والے تو تھے برہنہ روح
فقیر لوگ بھی غافل بنا دئے گئے ہیں
کسی کا دھیان گیا کیوں نہ ما سعیٰ کی طرف
دعا کے نام پہ کاہل بنا دئے گئے ہیں
اطاق ذہن کی دیواریں خوں سے لت پت ہیں
پرندے فوٹو میں گھائل بنا دئے گئے ہیں
خبر ملی تھی اسے گیلی ریت بھاتی ہے
تمام شہر میں ساحل بنا دئے گئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.