Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمام جلوے ہیں روشن جمال یار ہے ایک

ولی کاکوروی

تمام جلوے ہیں روشن جمال یار ہے ایک

ولی کاکوروی

MORE BYولی کاکوروی

    تمام جلوے ہیں روشن جمال یار ہے ایک

    ہزاروں پھول کھلے ہیں مگر بہار ہے ایک

    شعاعیں لاکھوں ہیں خورشید زرنگار ہے ایک

    کروڑوں قطرے ہیں دریائے بے کنار ہے ایک

    بھری ہوئی ہیں شرابیں خموں میں رنگا رنگ

    مزے ہیں سب کے جداگانہ پر خمار ہے ایک

    کروڑوں بوندیں ہیں لیکن ہے ایک ابر مطیر

    کرشمے بو قلموں ہیں نگاہ یار ہے ایک

    حقیقت ایک ہے لیکن ہیں لاکھ افسانے

    ہزاروں چشمے ہیں جاری پر آبشار ہے ایک

    ہے ایک شمع تجلی ہزار پروانے

    ہزاروں نغمے چھڑے ہیں مگر ستار ہے ایک

    بسے ہوئے ہیں ہزاروں دماغ خوشبو سے

    شمیم سلسلۂ زلف مشک بار ہے ایک

    ہے ایک خواب حقیقت ہزار تعبیریں

    ہیں راستے متفرق مقام یار ہے ایک

    ولیؔ خلل نہیں کثرت سے اصل وحدت میں

    ہزار بھی در شہوار ہوں تو ہار ہے ایک

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے