تمام خلق خدا دیکھ کے یہ حیراں ہے
کہ سارا شہر مرے خواب سے پریشاں ہے
میں اس سفر میں کسی موڑ پر نہیں ٹھہرا
رہا خیال کہ وہ وادیٔ غزالاں ہے
یہ ایک میں کہ تری آرزو ہی سب کچھ ہے
وہ ایک تو کہ مرے سائے سے گریزاں ہے
تو حافظے سے ترا نام کیوں نہیں مٹتا
جو یاد رکھنا ہے مشکل بھلانا آساں ہے
میں اس کتاب کے کس باب کو پڑھوں پہلے
وصال جس کا ہے مضموں فراق عنواں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.