Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمام لفظ مجھے دستیاب تھے لیکن

حنا رضوی

تمام لفظ مجھے دستیاب تھے لیکن

حنا رضوی

MORE BYحنا رضوی

    تمام لفظ مجھے دستیاب تھے لیکن

    سوال وہ تھے کہ جن کے جواب تھے لیکن

    زمین دل پہ لکھا حرف سچ رہا ہوگا

    نقوش عشق نظر کے سراب تھے لیکن

    وہ شہر جس کے سبھی راویوں نے چین لکھا

    پلے اسی میں کئی انقلاب تھے لیکن

    نکل رہے ہیں ابوجہل ہی کے رشتے دار

    کسی زمانے میں اہل کتاب تھے لیکن

    تو کیا کہ عشق کی قیمت پہ چڑھ گئے سولی

    مری نظر میں وہی کامیاب تھے لیکن

    جو سینچتے رہے رشتے ثواب کی خاطر

    انہی کے حصے میں کتنے عذاب تھے لیکن

    ٹھہر تو جاتے کسی منزل حیات پہ ہم

    سفر پہ موت کے پا بہ رکاب تھے لیکن

    ہر ایک شخص تھا خاروں کے ہار پہنے ہوئے

    حناؔ قدم میں سبھوں کے گلاب تھے لیکن

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے