تمام مدت تو جس کی خاطر خدا رہا ہے
تمام مدت تو جس کی خاطر خدا رہا ہے
وہ اب مرے در پے آ کے سر کو جھکا رہا ہے
دکھا رہا تھا میں جس کو منزل کی کب سے راہیں
وہ بڑھ کے آگے مرے ہی رستے میں آ رہا ہے
خدا کو مانو نہ مانو وہ سب تمہاری مرضی
مگر کوئی ہے یہاں جو سب کچھ چلا رہا ہے
میں اب یہاں پے دوبارہ آنے سے ڈر رہا ہوں
اور ایک تو ہے جو اس کو دنیا بتا رہا ہے
نگاہ بخشی ہے جس کو میں نے دکھائی دنیا
وہ آج دیکھو مجھی کو آنکھیں دکھا رہا ہے
تمہیں بنا کے بچی جو مٹی خدا اسی سے
حسین لوگوں کے سارے زیور بنا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.