تمام راستہ وہ مجھ سے دور دور رہا
تمام راستہ وہ مجھ سے دور دور رہا
بہت قریب سے یعنی وہ مجھ کو جانتا تھا
وہ ایک چیخ کہ ایک اک مکاں کو چیر گئی
خموش شہر کی نظروں میں صرف ملبہ تھا
بھرا بھرا سا جو کل تھا وہ آج خالی ہے
کہ ایک رات میں آنگن کا پیڑ سوکھ گیا
خموش بیٹھے ہیں منزل پہ سر جھکائے ہوئے
کہ جھوٹا سچا کہیں کوئی حادثہ نہ ہوا
سفر کی راہ چنیں بھی تو کیا چنیں عابدؔ
اک آنکھ میں ہے سمندر اک آنکھ میں صحرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.